بہاولپور،بچوں کوکرونا سے بچاؤکیلئے ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ افتتاح،ریلی

بہاولپور،بچوں کوکرونا سے بچاؤکیلئے ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ افتتاح،ریلی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو،بیورورپورٹ) بہا ولپور میں پانچ سال سے12(بقیہ نمبر28صفحہ نمبر6)

سال تک کی عمر کے بچو ں کو کورونا ویکسین لگاکر پیڈیاٹرک کورورنا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلے میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آ ٹ ڈور میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال سمیت بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیڈیا ٹرک کورونا ویکسی نیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔ محکمہ صحت کے افسران اور کورونا ویکسی نیشن ٹیم کے اراکین جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فرائض ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 19 ستمبر سے24ستمبر تک جاری رہنے والی کووڈ 19 ویکسینیشن برائے اطفال مہم کے دوران والدین بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے متعلقہ افسران مہم کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں تاکہ پانچ سال سے12سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائی جا سکے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد ارائیں اور کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹر ذاکر نے بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں 6لاکھ 26ہزار سے زائد پانچ سال سے12سال تک کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں دیگرضروری اقدامات سمیت ویکسی نیشن ٹیم کے اراکین کی باقاعدہ تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ بعدازاں بہاول وکٹوریہ ہسپتال آ ٹ ڈور سے پیڈیاٹرک کورونا ویکسی نیشن مہم کی آگہی کے لیے واک کی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -