پنجاب پولیس سرگرم،تھانوں کی سطح پرسروے کرانیکافیصلہ

پنجاب پولیس سرگرم،تھانوں کی سطح پرسروے کرانیکافیصلہ

  

ملتان(وقائع نگار)پنجاب پولیس نے تھانوں کی سطح پر سروے کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ سروے پولیس ملازمین اور عوام دونوں سے کرایا جائے گا اور اس کے لیے دو فارمز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب کے حکم پر سی پی او خرم شہزاد حیدر نے ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر تھانے میں انسپکٹر سے کانسٹیبل سطح کے دو ملازمین(بقیہ نمبر29صفحہ نمبر6)

 اور دو عام شہریوں سے سروے کرایا جائے، فراہم کیے فارمز پر ان سے دستخط، فون نمبرز اور نام بھی درج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سروے کے بعد سامنے آنے والے مسائل کے حل کے لیے پولیس میں ریفارمز کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -