پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر عوام پر ظلم کی انتہاکردی: سراج الحق 

پی ڈی ایم نے اقتدار میں آکر عوام پر ظلم کی انتہاکردی: سراج الحق 

  

ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ، روپیہ بے وقعت ہو گیا، پی ڈی ایم نے ماضی میں (بقیہ نمبر23صفحہ نمبر6)

 مہنگائی کے خلاف احتجاج کیے، اقتدار میں آ کر عوام پر ظلم کی انتہا کر دی، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہیں، بیڈگورننس اور تباہ کن معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو رہے، سودی معیشت اور کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا، حکمران سیاسی جماعتیں وڈیروں کے کلب ہیں، عام آدمی کو ان جاگیرداروں اور ظالم سرمایہ داروں سے بھلائی کی کوئی توقع نہیں،حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظام سے آئے گی، ملک اسلام کے نام پر حاصل ہوا، اسلام ہی اس کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، قوم کو لڑانے اور تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن حکمران جماعتیں حالات کی نزاکت کو جانتے ہوئے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں، حکمرانوں نے تباہ کن سیلاب کے دوران بھی آپسی مفادات کے لیے جنگ جاری رکھی، حکمران آف شور کمپنیوں اور بیرون ملک بنکوں سے ذاتی اثاثے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔ ایک ایجنڈے کے تحت عوام کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا گیا، استعماری طاقتیں پاکستان کے فیصلے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں نافذ کرتی ہیں، قوم اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرے، مافیاز سے نجات کے لیے جدوجہد کرنا ہر محب وطن شہری پر لازم ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں سیلابی صورت حال اور بحالی کے اقدامات کے جائزہ کے لیے ایک مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے کروڑوں مکینوں کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہو گیا، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی، شہر، دیہات پانی کے تالابوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، لاکھوں مویشی پانی میں بہہ گئے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے متاثرین کی مدد میں سستی دکھائی۔ لوگ سرکاری امداد کی غیرشفاف تقسیم کی شکایات کر رہے ہیں، ایک طرف آدھی آبادی سیلاب کی وجہ سے مشکلات میں ہے اور دوسری جانب کروڑوں لوگ مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے عذابوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، حکمرانوں نے وسائل سے مالا مال ملک کو تباہ کر دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -