ٹھٹھہ صادق آباد میں لائیو سٹاک ٹیم کاآپریشن،مختلف کنٹینرزسے 2ہزار غیررجسٹرڈسیمنزبرآمد،کارروائی تیز

ٹھٹھہ صادق آباد میں لائیو سٹاک ٹیم کاآپریشن،مختلف کنٹینرزسے 2ہزار ...

  

جہانیاں (نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال/انسپکٹر لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ خانیوال ڈاکٹر تحسین اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹھٹھہ(بقیہ نمبر25صفحہ نمبر6)

 صادق آباد کے نواحی علاقے اڈا پل14پر چک116دس آر نہر پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ٹیوٹا گاڑی کو روکتے ہوئے چیک کیا جس میں غیر قانونی طور پر جانوروں کی نسل کشی میں استعمال ہونے والے مختلف اقسام کے مختلف کنٹینرز میں بند تقریبا2ہزار سیمنز برآمدکیے جو غیر رجسٹرڈ تھے،جبکہ دیگر سامان میں بائیو گیس کے10کنٹینرز سمیت دیگر سامان شامل تھا قبضہ میں لیتے ہوئے2افراد ناصر عزیز ولد محمد حنیف فلک شیر ولد اللہ رکھا سکنائے چاہ ٹالی والا تحصیل و ضلع لودھراں کو موقع پر پکڑ کر سامان اور ڈالے سمیت پولیس  کے حوالے کر دیا گیا ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ2014کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ سیمنز فروخت کرنے پر اندراج مقدمہ کے لیے تحریری استغاثہ جاری کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر تحسین اعجاز کا کہنا تھا کہ ملزمان عرصہ دراز سے اس مکروہ دھندہ میں ملوث تھے، جن کے خلاف آج کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -