پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں سے اموات کی صورت میں نئی آفت کا سامنا ہے،عالمی ادارہ صحت

پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں سے اموات کی صورت میں نئی آفت کا سامنا ...
پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں سے اموات کی صورت میں نئی آفت کا سامنا ہے،عالمی ادارہ صحت

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد دوسری تباہی کے امکانات کے بارے میں گہری تشویش ہے، سیلاب کے بعد پاکستان میں بیماریوں اور اموات کا خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ  پاکستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں،

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے پاکستان میں صحت کے نظام کو شدید متاثر کیا،پاکستان میں صحت کے مراکز سیلاب میں ڈوب گئے ہیں، غیر محفوظ پانی پینے سے ہیضہ اور دیگر بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کیلئے امداد کی نئی اپیل جاری کرے گا، عالمی برادری سے زندگیاں بچانے کیلئے دل کھول کر امداد کی گزارش ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -