بجلی مزید مہنگی کرنے  کی درخواست نیپرا کو موصول ،سماعت 29 ستمبر کو ہو گی

بجلی مزید مہنگی کرنے  کی درخواست نیپرا کو موصول ،سماعت 29 ستمبر کو ہو گی
بجلی مزید مہنگی کرنے  کی درخواست نیپرا کو موصول ،سماعت 29 ستمبر کو ہو گی

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہو گئی۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے فی یونٹ بجلی 22 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کے لیے ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -