لاہور ، پٹرول پمپ کا مالک  رقم سمیت مبینہ طور پر اغواء  

لاہور ، پٹرول پمپ کا مالک  رقم سمیت مبینہ طور پر اغواء  
لاہور ، پٹرول پمپ کا مالک  رقم سمیت مبینہ طور پر اغواء  

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)   لاہورکے علاقے کاہنہ نو سے پٹرول پمپ کے مالک بابر ارشاد کو مبینہ طورپر  رقم سمیت اغواء کر لیا گیا۔

 نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق پٹرول پمپ کے مالک  رقم لے کر اپنی گاڑی پر گھر جانے کیلئے نکلے تھے کہ انہیں  مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ،  بابر ارشاد کی گاڑی گجومتہ سے برآمد کر لی گئی  جبکہ  مغوی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -