اگست میں قرضوں،ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری کی کیاصورتحال رہی؟ سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اگست میں قرضوں،ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری کی کیاصورتحال رہی؟ سٹیٹ بینک نے ...
 اگست میں قرضوں،ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری کی کیاصورتحال رہی؟ سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

  

اسلام آباد  (اے پی پی)شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں، ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اگست  کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینے میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10922 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 0.6 فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 22.2 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2022 میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10858 ارب روپے اوراگست2021 میں 8936 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر15.3 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر0.2 فیصدکا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -اسلام آباد -