ایل این جی کی درآمد میں 3فیصد کمی ہو گئی

ایل این جی کی درآمد میں 3فیصد کمی ہو گئی
ایل این جی کی درآمد میں 3فیصد کمی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے2ماہ میں سالانہ بنیادوں پر3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے  اگست 2022 تک کی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 629 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات پر651ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ اگست 2022 میں ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر73 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اعداد وشمار کے مطابق اگست میں ایل این جی کی درآمدپر399 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوجولائی میں 231 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 380 ملین ڈالرتھا۔