انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو شو کاز ...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نےدہشتگردی کے مقدمے میں 2ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک اور ان کے نام ای سی میں ڈالنے کے کیس میں وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکاز  نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے  وزیر داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، دہشتگردی کے مقدمے میں 2 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس میں نوٹس جاری کیا گیا ہے، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت  نے وزیر داخلہ سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کوپیر 24 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -