ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات بھی کرینگے 

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ ...
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات بھی کرینگے 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے  جہاں وہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ لندن پہنچے ، وزیر اعظم کل 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم اپنے بھائی اور پارٹی قائد  نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے   جہاں ملکی  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں دیگر لیگی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔

 اجلاس میں  پنجاب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکہ روانہ ہو جائیں گے  جہاں وہ جنرل اسمبلی  کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی  سے خطاب بھی شیڈول ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -