شادی سے پہلے اپنے برادر نسبتی کیساتھ ہونیوالی اہلیہ کیلئے رشتے دیکھتا رہا، بہروز سبزواری نے دلچسپ انکشاف کردیا

شادی سے پہلے اپنے برادر نسبتی کیساتھ ہونیوالی اہلیہ کیلئے رشتے دیکھتا رہا، ...
شادی سے پہلے اپنے برادر نسبتی کیساتھ ہونیوالی اہلیہ کیلئے رشتے دیکھتا رہا، بہروز سبزواری نے دلچسپ انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی پی ایس )سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل خود اپنی اہلیہ کے لیے رشتے دیکھ رہے تھے۔

ا یک انٹرویو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ سفینہ کے بھائیوں اداکار جاوید اور سلیم شیخ کے دوست تھے، وہ ان کی فیملی کو اچھی طرح جانتے تھے، وہ ان کے اتنے اچھے دوست تھے کہ انہوں نے سفینہ کو کبھی اہلیہ کی نظر سے نہیں دیکھا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ سفینہ سے شادی سے قبل وہ جاوید شیخ کے ہمراہ اہلیہ کے لیے آنے والے رشتے دیکھا کرتے تھے اور ان میں سے کئی رشتوں کو انہوں نے انکار کیا اور بعدازاں ان کی آپس میں ہی شادی کردی گئی۔

مزید :

تفریح -