جاپان میں خطرناک طوفان کی پیشگوئی ، 20 لاکھ لوگوں کو گھر بار خالی کرنے کی ہدایت

جاپان میں خطرناک طوفان کی پیشگوئی ، 20 لاکھ لوگوں کو گھر بار خالی کرنے کی ہدایت
جاپان میں خطرناک طوفان کی پیشگوئی ، 20 لاکھ لوگوں کو گھر بار خالی کرنے کی ہدایت

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان میں خطرناک سمندری طوفان آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث 20 لاکھ لوگوں کو گھر بار خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق   غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے سمندری طوفان نمانما ڈول کے ٹکرانے  کا خدشہ ہے جس سے 20 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں لہذا ان  بیس لاکھ افراد کو گھر بار خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس سے تیز ہوائیں  اور بارش بھی برس سکتی ہے ،  طوفان کے ٹکرانے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا بھی خدشہ ہے کیوں کہ طوفان  کی شدت کے باعث اسے  پانچویں درجے کا طوفان قرار دیا گیا ہے ۔  طوفان کے ٹکرانے سے لینڈ سلائیڈنگ  کے ساتھ ساتھ دریاؤں ، ندی نالوں میں  سیلابی صورتحال کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ 

طوفان کے باعث جاپان میں فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے ۔ جاپان ائیر لائنز اور آل نیپون ائیر ویزنے  اپنی  335 پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -ماحولیات -