اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر کے ہینڈ بیگ سے 10 ہزار ڈالرز چوری، کہانی ایسی کہ ہرکوئی سوچ میں پڑجائے

اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر کے ہینڈ بیگ سے 10 ہزار ڈالرز چوری، کہانی ...
اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر کے ہینڈ بیگ سے 10 ہزار ڈالرز چوری، کہانی ایسی کہ ہرکوئی سوچ میں پڑجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اماراتی ریاست ابوظبی جانے والے مسافر کے ہینڈ بیگ سے 10 ہزار ڈالرز چوری ہوگئے لیکن اسے بھی معلوم نہ ہوسکا کہ آخر رقم چوری ہوئی کیسے؟ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام فوٹیجز میں بیگ مسلسل مسافر کے پاس رہا اب دوران سفر طیارے میں کچھ ہوا یا ابوظبی میں، اسکا کچھ نہیں کہا جاسکتا، مسافر کو چاہئے وہاں پر رپورٹ کرے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اماراتی دارالحکومت ابوظبی جانے والی پرواز کے ذریعے مسافر منزل پر پہنچا توہینڈ بیگ سے 10 ہزارڈالر غائب نکلے،اس حوالے سے متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ رقم باقائدہ دستاویز کے ساتھ کاونڑ پر ڈکلیئر کی گی تھی، پرواز ابوظبی پہنچنے پر بیگ چیک کیا تو رقم بیگ موجود نہیں تھی،البتہ 10 ہزار امریکی ڈالرز کی جگہ ایک ایک ڈالر کے 51 نوٹ بیگ سے ملے ہیں۔

متاثرہ شخص بتایا کہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے 16 ستمبر صبح 4 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوا،رقم ڈکلیئر کرنے کے بعد بیگ میرے پاس رھا صرف دو جگہ اسکینگ میشنوں سے گزرا، اس دوران ائیرپورٹ یا دوران پرواز واش روم تک استعمال نہیں کیا۔

چوری سے متعلق ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر کے والدین ائیرپورٹ پہنچے اور عملے سے شکایت کی تو انہیں ائیرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دکھائیں گیں۔