'میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہے، شان مسعود کا بیان

'میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہے، شان مسعود ...
'میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہے، شان مسعود کا بیان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود نے کہا ہے کہ  انگلینڈ وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہے اور یہی میری کامیابی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم ہمیں یہاں پر چیلنج کرے گی، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف اچھی تیاری ہوگی، 7 میچز میں مومنٹم برقرار رکھنا ضروری ہے۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں تینوں فارمیٹ میں ایک صحت مند مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی کی خوبی یہی ہے کہ وہ خود کو کہیں بھی ایڈجسٹ کرلے، چاہے وہ مختلف فارمیٹ ہوں یا مختلف نمبر، مختلف نمبرز  پر کھیلنے پر آپ کو سیکھنے کو زیادہ ملتا ہے، میں نے کبھی بھی خود کو کسی ایک فارمیٹ کے لیے مختص نہیں کیا۔

مزید :

کھیل -