دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ، پانچ شامی فوجی اہلکار جاں بحق

دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ، پانچ شامی فوجی اہلکار جاں بحق
دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیلی طیاروں کا حملہ، پانچ شامی فوجی اہلکار جاں بحق

  

دمشق (ڈیلی پا کستان آن لائن)شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیر پورٹ پر اسرائیلی طیاروں کے حملے سے 5شامی فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔  اسرائیلی طیاروں نے ہفتہ صبح سویرے شام کے دارالحکومت کے ہوائی اڈے اور اس کے جنوب میں بعض دیگر مقامات پر بمباری کی جس میں 5 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے ’’لشکر لبنان کی دمشق شاخ‘‘ کے سپورٹ آفس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ دفتر بظاہر حزب اللہ کو مدد فراہم کر رہا تھا۔شامی آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اس حملے میں غیر شامی قومتیوں کے متعدد ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -