نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ میں دو چھکے مار کر فتح دلانے کا اپنا تجربہ شئیر کردیا

نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ میں دو چھکے مار کر فتح دلانے کا اپنا تجربہ ...
نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ میں دو چھکے مار کر فتح دلانے کا اپنا تجربہ شئیر کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ایشا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کبھی ہمارے حق میں ہو رہا تھا کبھی افغانستان کے پلڑے میں جا رہا تھا، کافی سنسنی خیز مقابلہ تھا، سوچا تھا کہ اپنی جانب سے پوری کوشش کرنی ہے، جب پاکستان کو میچ جتایا تو اس کی خوشی نیچرل تھی۔

جیو نیوز کے مطابق جب نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ باولنگ کی طرح ہی بیٹنگ کی پریکٹس کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میرا فوکس باولنگ ہی ہے، نیٹ پر باولنگ کو ہی ترجیح دیتا ہوں لیکن اگر ٹیم مشکل صورت حال میں ہو تو آخر میں پندرہ ، بیس رنز بنانا آنا ضروری ہے، میں بیٹرز کی طرح طویل سیشن نہیں کرتا ، کیوں کہ وہ بیٹرز کا کام ہے میرا کام ہے باولنگ کرنا لیکن اگر آپ محنت کریں اور پریکٹس کریں تو بیٹنگ خود بخود بہترہوجاتی ہے، حقیقی ہدف تو باولنگ ہی ہے لیکن ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی کرتا ہوں'۔

مزید :

کھیل -