پارٹی کے دوران ماڈل کو نشہ دے کر لوٹ لیا گیا

پارٹی کے دوران ماڈل کو نشہ دے کر لوٹ لیا گیا
پارٹی کے دوران ماڈل کو نشہ دے کر لوٹ لیا گیا

  

لاس ویگاس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں نائٹ کلبز اور کسینوز کے شہر لاس ویگاس میں ایک انسٹاگرام ماڈل کو پارٹی کے دوران تین افراد نے مبینہ طور پر نشہ دے کر لوٹ لیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق  ڈینی بینکس  نامی ماڈل نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں بتایا ہے کہ وہ لاس ویگاس میں پارٹی کر رہی تھی، اس دوران تین افراد نے انہیں نشہ دیا جس کے بعد ایک شخص انہیں ان کے گھر چھوڑنے گیا   جب کہ دو افراد نے ایک اور گاڑی میں ان کا پیچھا کیا۔

ماڈل کے مطابق تینوں افراد نے ان کی گھڑی ، اے ٹی ایم کارڈ اور بینک اکاؤنٹ سے پانچ ہزار ڈالر کی رقم چوری کی۔ ماڈل کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین افراد کو ان کے گھر سے نکل کر ایک ہی گاڑی میں واپس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں تھی اس لیے کسی بھی ملزم کو پہچان نہیں سکتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -