مقدمہ درج نہ کرنے پر بجلی محکمے کے اہلکاروں نے پورے علاقے کی بجلی بند کردی

مقدمہ درج نہ کرنے پر بجلی محکمے کے اہلکاروں نے پورے علاقے کی بجلی بند کردی
مقدمہ درج نہ کرنے پر بجلی محکمے کے اہلکاروں نے پورے علاقے کی بجلی بند کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)  کے اہلکاروں  نے ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کیے جانے پر  احتجاجاً علاقے کی بجلی بندکردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میپکو اہلکاروں کے ساتھ چاہ بلوچی والا میں دورانِ ڈیوٹی ڈکیتی ہوئی ۔ اہلکاروں نے مقدمہ درج کرانے کیلئے پولیس سے رجوع کیا تو انہوں نے مقدمہ درج کرنے میں روایتی غفلت کا مظاہرہ کیا جس پر میپکو اہلکاروں نے احتجاجاً پورے علاقے کی بجلی بند کردی اور یہ 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بدستور بند ہے۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبریونین کا کہنا ہےکہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا تو شہر بھر کی بجلی بند کردیں گے۔دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہےکہ واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تصدیق ہونے پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔