لیڈی کانسٹیبل کی سر پرستی میں چلنے والے موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار، حیران کن انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کی سر پرستی میں چلنے والے موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان عامر اور خالدکو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام ملزمان لیڈی کانسٹیبل وردہ عائشہ کی سر پرستی میں موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور ملزمان کو نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پارکنگ ایریاز سے موٹر سائیکلیں چوری کیا کرتے تھے اور لیڈی کانسٹیبل ملزمان کی ضمانت اور رہائی کیلئے اقدامات کرتی تھی۔پولیس نے بتایاکہ وردہ عائشہ ملزم عامر کی اہلیہ ہے، ملزم عامر پر پنجاب میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے گروہ میں شامل ایک ملزم وقاص فرار ہوگیا جبکہ لیڈی کانسٹیبل سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔