ڈریسنگ روم کی خبریں باہر آنے پر ثناء میر بھی بول پڑیں

ڈریسنگ روم کی خبریں باہر آنے پر ثناء میر بھی بول پڑیں
ڈریسنگ روم کی خبریں باہر آنے پر ثناء میر بھی بول پڑیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آنے پرخاموش نہ رہ سکیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ورلڈ کپ کے قریب یہ ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ لوگ بابر اعظم کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ہونے والی گفتگو کو میڈیا کے سامنے لا رہے ہیں۔جو بھی ڈریسنگ روم میں ہونے والی گفتگو کو باہر نکالتا ہے اس کو شرم آنی چاہیئے، یہ ٹیم کے تقدس کے خلاف ہے۔

ثناء میر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ کوئی بھی انجری اس عمل سے زیادہ ٹیم کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سری لنکا سے شکست کے بعد میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والی ٹیم میٹنگ میں زبردست تکرار ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل -