پی سی بی نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کھلاڑی کا کھوج لگا لیا

پی سی بی نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کھلاڑی کا کھوج لگا لیا
پی سی بی نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کھلاڑی کا کھوج لگا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے والے کھلاڑی کا کھوج لگا لیا ۔

تفصیل کے مطابق ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں ہونے والی بات چیت کی خبریں لیک ہوئیں جن کی ابھی تک کسی نے تصدیق نہیں کی ۔ان خبروں کے مطابق ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں پر غصہ کررہے تھے کہ اس دوران شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

اب نجی نیوز چینل سما نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران ٹیم میٹنگ کو اختلافات کے خبریں بناکر کس نے لیک کیا؟پی سی بی نے انکوائری کرلی ہے جس کے مطابق بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپنر پر بورڈ کو شک ہے اور اب کھلاڑیوں کی نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -