میسی بیٹے کا میچ دیکھنے اکیڈمی پہنچ گئے

میامی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹار فٹبالر لیونل میسی اپنے بیٹے کا فٹبال میچ دیکھنے اکیڈمی پہنچ گئے۔لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کو انٹر میامی چلڈرن فٹبال اکیڈمی میں اپنے دیگر دو بیٹوں میٹیو اور سیرو کے ساتھ سائیڈ لائنز سے اپنے بیٹے تھیاگو کا میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔میچ کے دوران لیونل میسی اپنے بیٹے کو ہدایات بھی دیتے نظر آئے جبکہ اپنے پاس سے گزرنے والے دیگر نوعمر فٹبالرز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہائے ہیلو بھی کرتے رہے۔
Leo Messi with Mateo and Ciro at the Inter Miami Academy watching Thiago's match
— Leo Messi ???? Fan Club (@WeAreMessi) September 16, 2023
pic.twitter.com/J2if7L7j2t
Coach Messi giving directions to Thiago during his game! ????♂️ pic.twitter.com/KPyIR2736K
— Leo Messi ???? Fan Club (@WeAreMessi) September 16, 2023
یادرہے کہ ارجنٹائن کیلئے فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے والے لیونل میسی سات بار بیلن ڈی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ اپنے کلب کیریئر میں میسی بارسلونا کلب کیلئے لا لیگا اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سمیت 35 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
لیونل میسی نے رواں سال جولائی میں امریکی کلب انٹر میامی جوائن کیا تھا جس کے لیے وہ اب تک 11 گیمز میں 11 گول کرچکے ہیں۔