ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک

Sep 18, 2024 | 09:32 AM

ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن)ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی  ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک  ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں سے 3دستی بم،3ڈیٹونیٹر، 2 رائفلیں اور بارودی مواد برآمد ہوا،مقابلے میں 2دہشتگرد فرارہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری  ہے۔

مزیدخبریں