راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہاہے کہ ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں نامکمل ، ترامیم نہیں ہو سکتیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ ترامیم سے سپریم کورٹ رہ جائیگی، اختیار نہیں ہوگا، ہائیکورٹس کیلئے ججز تعیناتی کا قانون لا رہے تھے،یہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے ،ان کاکہناتھا کہ سچی بات کرنے والے افسران کو تبدیل کردیا جاتا ہے،پی ٹی آئی عام پاکستانیوں کو انصاف ملنے کی امید ہے،یہ انصاف کی امید ختم کرنا چاہتے ہیں،
علی محمد خان نے کہاکہ 400سے زائد روز بیت گئے بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں،سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،ہمارا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی ہے،پہلے ہمارے لیڈر کو باہر لائیں پھر ترامیم پر بات کریں۔