بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کو ایک ساتھ بٹھا دیا

Sep 18, 2024 | 05:39 PM

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ماضی کے دو حریفوں کے تلخ رابطوں کو بحال کرنے کیلئے ساتھ بٹھادیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور لیجنڈری بیٹر ویرات کوہلی کا ایک دوسرے کے انٹرویو کی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گوتم گمبھیر اس وقت بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں جبکہ ویرات کوہلی بطور پلئیر سکواڈ کا حصہ ہیں، بورڈ نے دونوں کے درمیان ماضی کے تلخ رشتوں کو دیکھتے ہوئے ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کیا جس کی خوب تعریف ہورہی ہے۔گوتم گمبھیراور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک میچ میں دونوں کرکٹرز ایک دوسرے کیساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا بعدازاں فیلڈ پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی قاصر رہے۔

اسی طرح مختلف مواقعوں کو کوہلی پر طنز کسنے کیلئے شائقین نے گمبھیر کی تعرے لگائے، گوتم حکمراں جماعت بی جے پی کا قریبی تصور کیا جاتا ہے۔انٹرویو میں گوتم گمبھیر اور کوہلی نے کیرئیر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے جس کا پورا انٹرویو جلد ریلیز کیا جائے گا تاہم ٹیزر نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔

مزیدخبریں