محسن نقوی کی قیادت میں حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی۔
24 نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی سربراہی میں حکومتی وفد نے جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں حکومتی وفد نے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی۔