باربارخلاف ورزی پر گاڑیاں،موٹرسائیکلیں نیلام ہونگی، سی ٹی او
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ٹریفک پولیس نے باربارٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کر نے سے خبردارکردیا، باربارخلاف ورزیاں کرنیوالوں کی گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹراطہروحید کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کی قیمت سے زیادہ جرمانیوالی129موٹرسائیکلیں پکڑی گئیں، موٹرسائیکلوں کی مالیت سیزیادہ جرمانوں کی بناپرجلدنیلامی کی جائیگی۔129موٹرسائیکل مالکان میں کم از کم 1لاکھ،زیادہ سیزیادہ 3لاکھ 74ہزارجرمانیواجب الادا ہیں، موٹرسائیکلوں کی نیلامی کیلئیسیف سٹیزکومراسلہ لکھ کرجلدنیلامی کاعمل شروع ہوگا۔
