پولیس کی مختلف کارروائیاں، پانچ منشیات فرو ش،دو ڈکیت گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ویمن ریس کورس پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا،ترجمان کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران ریس کورس وویمن پولیس نے دوران چیکنگ چوبرجی چوک کے قریب شراب فروش ریاض کو گرفتار کر کے20 لِٹر شراب کا گیلن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ سمن آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 2 منشیات فروش اور دومتحرک ڈکیت گینگ کے ارکان گرفتار کر لئے،پارکوں اور اورنج ٹرین کے سٹاپ پر منشیات فروخت کرنیوالے ملزمان شیراز اور حمزہ سے مجموعی طور پر 02 کلو چرس برآمد کرلی،جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان داؤد اور افضل کو خفیہ اطلاع پر ڈونگی گراؤنڈ سے گرفتار کر لیا، ایس ایچ او باغبانپورہ عمر ان نیا زی نے خفیہ اطلاع پر بین الضلاعی منشیات ڈیلر روح اللہ کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی 10 کلو چرس، 1 کلو افیون اور 900 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
