سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزاؤں پر اپیل کاحق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کرلی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئی؟وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکروضاحت دیں،ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اورالزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا ہے،ملٹری عدالت نے جاسوسی کیالزام میں بارہ سال سزاء سنائی،ملٹری عدالت نے سزاء سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی،الزامات کی فہرست کے
بغیرسنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔
ملٹری کورٹ
