سیلاب سے نقصانات، پنجاب حکومت کا تخمینے کیلئے سروے جلد شرو ع کرنیکا فیصلہ 

    سیلاب سے نقصانات، پنجاب حکومت کا تخمینے کیلئے سروے جلد شرو ع کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (این این آئی)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کیلئے تیار کیے گئے پلان کا جائزہ لیا گیا اور نقصانات کے تخمینے کیلئے جلد سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے اوچ شریف کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر مزید ٹینٹ اور راشن بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں۔چیف سیکرٹری نے کہا سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کیمطابق سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا،کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سیلاب سے متاثرہ 28 اضلاع میں سروے جلد شروع کیا جائیگا، جس میں جانی نقصان، مکانات، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائیگا،چیف سیکرٹری نے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی، وبائی امراض کی روک تھام، صفائی اور سڑکوں کی بحالی سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا جن کے مکانات تباہ ہو گئے انکے لئے عارضی رہائش کا انتظام کیا جائے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے امداد و بحالی پلان کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا سیلاب کے نقصانات سے متعلق سروے ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائیگا۔ 18 اضلاع میں سروے فوری شروع کیا جا سکے گا جبکہ 10 اضلاع میں 18 ستمبر کے بعد سروے کا آغاز ہو سکے گا، سیلاب سے 45 سو سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور سروے کیلئے دو ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی جائیگی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ نارووال، سیالکوٹ، چنیوٹ، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال اور سرگودھا میں سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی شروع ہو چکی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔

چیف سیکریٹری

مزید :

صفحہ آخر -