ہزاروں چوری شدہ پارسپورٹس بلاک، دوبارہ تجدید ہوئی نہ ہو گی، ڈی جی پاسپورٹ

  ہزاروں چوری شدہ پارسپورٹس بلاک، دوبارہ تجدید ہوئی نہ ہو گی، ڈی جی پاسپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹس آفس سے 32 ہزار 6 سو 74 پاسپورٹس چوری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے انکو بلاک کردیا گیا،اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی او رنہ ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔کنوینر کمیٹی طارق فضل چودھری نے کہا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ حکام نے بتایا کہ دو سال پہلے نادرا اور پاسپورٹ کا سائبر آڈٹ ہوا۔ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں سے سعودی عرب گئے وہاں وزارت داخلہ نے اِن کو پکڑا، سعودی عرب نے افغان شہریوں سے وہاں سے ڈی پورٹ کیا،اس واقعے کے بعد نادرا اور پاسپورٹ کا سسٹم مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب کوئی بھی جعلی کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اس سے قبل جعلی پاسپورٹ والوں کو نہ پکڑنے کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا۔کنوینر کمیٹی طارق فضل چودھری نے سوال کیا کہ مشکوک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا تناسب کتنا فیصد ہوگا؟ دوسری جانب پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

 پاسپورٹ بلاک

مزید :

صفحہ آخر -