پی اے سی اجلاس، بلوچستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت 11.15ارب کم ملنے کاانکشاف

  پی اے سی اجلاس، بلوچستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت 11.15ارب کم ملنے کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد (آئی این پی)بلوچستان کو 2021-22کے دوران قومی مالیاتی کمیشن(این ایف سی) ایوارڈ کے تحت11ارب 15کروڑ روپے کم ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف   پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی)کے اجلاس میں ہوا ہے۔ اجلاس سے سیکریٹری خزانہ کی غیرحاضری پر ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔پی اے سی ارکان کا کہنا تھا اتنے بڑے مالیاتی معاملے پر سیکریٹری خزانہ کا غیر حاضر ہونا ناقابل قبول ہے۔پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیا 11ارب سے زائد کی رقم قابل تقسیم محاصل کی مد میں نہیں ملی، قابل تقسیم محاصل کی مد میں ملنے والی رقم میں کوئی کمی نہیں کی جاسکتی، رقم میں کمی این ایف سی ایوارڈ کی خلاف ورزی ہے۔پی اے سی کا کہنا تھا بلوچستان حکومت 11ارب روپے کم ملنے کا معاملہ وفاق کے سامنے اٹھائے۔ 

پی اے سی 

مزید :

صفحہ اول -