آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

    آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روزسوپور کے علاقے بوٹنگو میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریبا90برس تھی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر بٹ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ مر حوم نے فارسی، ا قتصا دیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کی تھیں جبکہ انہوں نے فارسی میں ماسٹرز کیا تھا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ وہ فارسی کے پروفیسر بھی رہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں بطور پروفیسر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا،مرحوم 1987میں بننے والے آزادی پسند تنظیموں کے ا تحا د ”مسلم متحدہ محاذ“ میں بھی پیش پیش رہے۔بھارتی انتظامیہ نے1987کے مقبوضہ علاقے کے اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے محاذ کے امیدو رو ں کو ہروادیا تھا۔ پر و فسیر بٹ کو انتخابات کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ کئی ماہ تک جیل میں رہے۔ انہوں نے 1993میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام د یں،مرحوم مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتے تھے اور اس مقصد کیلئے انکی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔کل جماعتی کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسربٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

عبدالغنی بٹ

مزید :

صفحہ اول -