ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

  ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        میرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کی۔ خصو صی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلبہ کا کہنا تھا آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کرینگے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔اساتذہ نے کہا پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

خصوصی نشست

مزید :

صفحہ اول -