پنک گیمز کاکامیاب انعقاد کریں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب 

       پنک گیمز کاکامیاب انعقاد کریں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (این این آئی) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں خواتین کے بڑے سپورٹس ایونٹ پنک گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے سپورٹس افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کیں اور کھلاڑیوں کی رہائش ٹرانسپورٹ اورسپورٹس ایونٹس بارے اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت،ڈپٹی ڈائریکٹرز یاسمین اختر، چاند پروین اور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرزودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز پنجاب خواتین سپورٹس کا بڑا ایونٹ ہے جس کے تمام مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوں گے،پنک گیمز کے مقابلے وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں ہوں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں،اجلاس میں پنک گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور مارچ پاسٹ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے افسران کو بہترین اکاموڈیشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔