ٹرینوں میں ٹکٹ چیکنگ آپریشن،مسافروں کو جرمانے

               ٹرینوں میں ٹکٹ چیکنگ آپریشن،مسافروں کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور عدنان مروت کی زیر نگرانی ٹکٹ چیکنگ آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران ٹرین 125-اپ لاثانی ایکسپریس میں 141 مسافروں سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں 48,080 روپے جبکہ ٹرین 212-ڈاؤن نارووال پسنجر میں 46 مسافروں سے 9,560 روپے وصول کر کے مجموعی طور پر 57,640 روپے کی آمدنی قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

 مزید براں، ڈویڑنل کمرشل آفیسر نے نارووال سیکشن سمیت دیگر سیکشنز میں بھی ٹکٹ چیکنگ کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کے مکمل خاتمے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ انعام اللہ نے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ریلوے کی آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیاری اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایسی چیکنگ مہمات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔