ہلال احمر کی امدادی مہم جاری

  ہلال احمر کی امدادی مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)ہلال احمر پنجاب نے سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے فوڈ پیکٹ بستی بہاراں،غازی پور،مانک والی بند روڈ، ضلع مظفر گڑھ میں تقسیم کئے علاوہ ازیں کوٹ شمس 'کوٹ بلوچ، مورابند،چوک ساندے،پاکپتن کے گردو نواح کے علاوہ جلالپور اور علی پور کے سیلاب متاثرین کو بھی فوڈ پیکٹ اور پانی کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہلال احمر گورنر پنجاب سیلم حیدر خان کی ہدایات پر متاثرین کی بحالی میں مسلسل مصروف ہے۔

  تاکہ آفت زدہ علاقوں میں کوئی بھوکا نہ سوئے ہلال احمر پنجاب کے والنٹرز نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑ ھ سے ملاقات بھی کی انھوں نے ہلال احمر کے فلڈ کیمپ کا دورہ بھی کیا اور اور سیلاب متاثرین کو فوڈ کی فراہمی پر ان کی خدمات کو سراہا میڈیکل ٹیم نے دوسرے دن بھی مریضوں کا چیک اپ کیا اور ان کو میڈیسن فراہم کیں ڈاکٹر محمد عاصم 'ڈاکٹر عرفان لغاری نے سیلابی پانی سے بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا ہلال احمر پنجاب کے چئیرمین میاں محمد حنیف نے کہا ہے ہلال احمر کا مقصد اور منشور بلاتفریق انسانیت کی َخدمت کرنا ہے اور ہم ریڈکراس کے سات بینادی اصولوں پر قائم ہے مصیبت کی گھڑی میں ہم مصیبت زدہ متاثرین کو تنہا کبھی نہیں چھوڑیں گے ہلال احمر پنجا دو ہفتوں سے  پنجاب کے مختلف سیلابی علاقوں میں بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے