برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے پر عزم ہیں،ارشد ملک
لاہور(خبر نگار) بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ارشد ملک کی جانب سے راچڈیل کے مقامی ہال میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل، وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک اور سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کے اعزاز میں مقامی کمیونٹی کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مانچسٹر قونصلیٹ کمیونٹی کے ساتھ ہر قدم پر تعاون کرے گا۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب کا اختتام تحائف کی تقسیم اور بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ارشد ملک کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف کاروباری شخصیت خواجہ کامران نے خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔
