ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل  ؛پاکستان کے ارشد ندیم  اور بھارت کے نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل  ؛پاکستان کے ارشد ندیم  اور بھارت کے نیرج ...
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل  ؛پاکستان کے ارشد ندیم  اور بھارت کے نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل  میں جیولن تھرو کے فائنل پاکستان کے ارشد ندیم  اور بھارت کے نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

مجموعی طور پر 10 ایتھلیٹس ایکشن میں دکھائی دیے، جرمنی کے جولین ویبر نے سب سے پہلی تھرو پھینکی جب کہ گرناڈا کے اینڈری سن پیٹرس دوسری اور ارشد ندیم تیسری جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے چوتھی تھرو پھینکی تھی۔

امریکا کے تھامسن نے نیزے کو 86.67 میٹر دور پھینکا، ارشد ندیم نے پہلی باری میں 82.73 میٹر تھرو کی جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی باری میں 83.65 میٹر تھرو کی۔

جرمنی کے جولین ویبر کی پہلی تھرو 83.86 جب کہ دوسری تھرو 86.11 میٹر ہوئی جبکہ بھارت کے دوسرے جیولن تھرو کے کھلاڑی سچن یادیو نے پہلی تھرو 86.27 میٹر کی حیران کن تھرو کی۔

نیرج چوپڑا نے دوسری باری میں 84.03 میٹر تھرو کی جبکہ ارشد ندیم کی دوسری تھرو ضائع ہوئی۔

پھر تیسری باری میں ارشد ندیم نے 82.75 میٹر تھرو کی جبکہ نیرج چوپڑا کی تیسری باری ضائع ہوگئی۔

نیرج چوپڑا نے چوتھی باری میں 82.86 میٹر تھرو کی، جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے چوتھی تھرو ضائع کردی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -