لاہوربورڈانٹرمیڈیٹ رزلٹ،رکشہ ڈرائیورکے بیٹے کی دوسری پوزیشن

لاہوربورڈانٹرمیڈیٹ رزلٹ،رکشہ ڈرائیورکے بیٹے کی دوسری پوزیشن
لاہوربورڈانٹرمیڈیٹ رزلٹ،رکشہ ڈرائیورکے بیٹے کی دوسری پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی  این پی)لاہوربورڈمیں رکشہ ڈرائیورکے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

شاہدرہ کے رہائشی سبحان ظہورنے1134 نمبر حاصل کرکے جنرل سائنس میں پوزیشن لی ،وہ 2سال سے سکالرشپ پر دی پنجاب کالج شاہدرہ کیمپس میں زیرتعلیم رہاہے۔

سبحان ظہورنے اس کامیابی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے والد12گھنٹے رکشہ چلاتے ہیں، میں مستقبل میں سافٹ ویئر انجینئر بنناچاہتا ہوں۔

کالج کی پرنسپل ہماسرور نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شاہدرہ کیمپس سے پوزیشن حاصل کرنے پرسبحان ظہورپرفخرہے۔کلاس انچارج محمد ظہور رضوی نے کہاکہ سبحان ظہور وقت کا پابندہونے کے کی ساتھ محنتی بھی ہے۔