پشاور ہائیکورٹ کو کہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ، التجا کر تےہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے،بیرسٹر گوہر

پشاور ہائیکورٹ کو کہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ، التجا کر تےہیں ہمارے ساتھ انصاف ...
پشاور ہائیکورٹ کو کہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ، التجا کر تےہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے،بیرسٹر گوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے پشاور ہائیکورٹ بینچ کے سامنے ہمارے پارلیمنٹیرینز کے کیسز زیرالتوا تھے، عدالت کو کہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہم عدالت سے التجا کر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً پانچ گھنٹے کی سماعت ہوئی ہے، باقی سماعت آئندہ بدھ 11 بجے ہوگی۔عدالت سے استدعا ہے ہمارے ساتھ بھی ظلم ہوا ہے، ہماری ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ہم نے ہمیشہ 9مئی کی مذمت کی۔ بانی عمران خان نے کہا تھا 9 مئی کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا نااہلی کا معاملہ الگ ہے، پارلیمنٹیرین کے لئے قانون میں 2017 میں تبدیل کر دی گئی ، پہلے 26 قسم کی نااہلی تھی، قانون میں تبدیلی کے بعد اب آئین میں صرف 14 قسم کی نا اہلی ہے، آئین کے مطابق کوئی نا اہل ہوا ہے تو اس کی سیٹ خالی ہوگی۔اگر ایک بندہ منتخب ہوکر اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف صرف آرٹیکل 225 کے مطابق کارروائی ہوگی، بعد از نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 اور 63 کو فالو کرنا ہوگا۔ ہم نے ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ یہ نا اہلی غیر قانونی ہے، ہمارے پاس دونوں سیٹیں آئینی ہیں۔