فیصلے کے بعد اداروں میں کشیدگی کا خطرہ ہے، سابق صدر پرویز مشرف

فیصلے کے بعد اداروں میں کشیدگی کا خطرہ ہے، سابق صدر پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اداروں میں کشیدگی کا خطرہ ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دینے اور مشرف کے وہاں سے سے فرار ہونے کے بعد پرویز مشرف کا بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے بلاواسطہ طور پر عدالت کے اس فیصلے پر ریاست کے مختلف ستونوں کے درمیان غیر ضروری کشیدگی کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم ممکنہ طور پر ملک کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔ پرویز مشرف کے آفیشل فیس بک صفحے پر جمعرات کو بیان میں کہا گیا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ غلط عدالتی فعالیت جو کہ ذاتی مفاد پر مبنی ہے رک جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ مشرف کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے۔ بیان کے مطابق انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ بغیر کسی جانب جھکتے ہوئے غیر جانب دار فیصلہ کرے گی اور آگر ایسا نہ ہوا تو قوم کا مذاق بنے گا۔

مزید :

صفحہ اول -