حامد میر پر حملے کے بعد جیو ٹی وی کا آئی ایس آئی پر کھلا حملہ، بھارتی میڈیا بھی حیران
لاہور(نیوز ڈ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد جیو ٹی وی نے کھل کرپاکستانی افواج کے خلاف پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔نجی چینل جس کے بھارت کے ساتھ رابطے ڈھکے چھپے نہیں ہیں نے حامد میر کے بھائی عامر میر کے حوالے سے کھل کر آئی ایس آئی اور پاک فوج کے خلاف زہر اگلا۔ حامد میر کے بھائی عامر میر نے پندرہ منٹ سے زائد پاک فوج پر کیچڑ اچھالا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حامد میر نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہو جاتا ہے تواس حملے کی ذمہ داری آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر الاسلام ہوں گے۔ عامر میر نے کہا کہ پاک فوج ہماری ملازم ہے اور ہمارے ٹیکس کے پیسے پر پلتی ہے اور یہ ہمارے ملازم ہیں۔ہم انہیں کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ وہ حق کی آواز کو دباسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد میر نے کھل کر بلوچستان کے مسئلہ پر پاک فوج پر تنقید کی۔ عامر میر نے کہا کہ ہم پرفیسر وارث میر کی اولاد ہیں اور ہم اپنی مرضی سے شعبہ صحافت سے منسلک ہوئے ہیں اور ہمیں اس طرح کے حملوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ہم آئی ایس آئی کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب پاکستان حالت جنگ میں ہے اور ہر طرف سے خطرات میں گھراہوا ہے۔ ان حالات میں افواج کی جانب سے اس طرح کے واقعہ کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ جیو کے ردعمل سے محسوس ہوتا ہے جیسے نجی چینل پہلے ہی تیار بیٹھا تھا کہ وہ اپنی افواج کے خلاف پروپیگنڈہ کرے۔ اس طرح کا پروپیگنڈہ پاکستان کا دشمن ملک بھارت بھی نہیں کرتا ہوگا جتنا ایک پاکستانی چینل کر رہا ہے.واقعہ کے صرف ایک گھنٹہ کے اندر ہی بغیر تحقیقات کے آئی ایس آئی پر الزام لگادیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ 'ٹائمز آف انڈیا ' نے اس واقعہ پر لکھا کہ وہ صحافی نشانہ بنے ہیں جن کو طالبان سے خطرہ تھا یعنی بھارت نے بھی اس طرح کا الزام نہیں لگایا جس طرح جیو کی جانب سے دیکھنے میں آئے۔
اپ ڈیٹ : پاک فوج کے ترجمان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی اورادارےکےسربراہ پرالزامات افسوسناک اور گمراہ کن ہیں. میجرجنرل عاصم باجوہ نے واقعہ کی فوری آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے.