کویتی حکومت غیر ملکیوں کے لئے سخت پابندیوں پر غور کرنے لگی،تین سے زائد جرائم پر گھر بھیجنے کی تیاری

کویتی حکومت غیر ملکیوں کے لئے سخت پابندیوں پر غور کرنے لگی،تین سے زائد جرائم ...
کویتی حکومت غیر ملکیوں کے لئے سخت پابندیوں پر غور کرنے لگی،تین سے زائد جرائم پر گھر بھیجنے کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کویتی حکومت اس بات پرغور کررہی ہے کہ تمام ایسے غیر ملکی جو تین بار جرائم میں ملوث پائے جائیں انہیں ملک بدر کردیا جائے۔
’گلف نیوز‘ کے مطابق غیر ملکی جو پولیس پر حملے، لڑائی،اقدام قتل،منشیات یاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے تین بار مرتکب ہوں گے انہیں کویت سے نکال دیا جائے گا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک میں جرائم کی روک تھام کے لئے اٹھا ئے جا رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ عدالتی فیصلے کا انتظار کئے بغیر تمام ایسے غیرملکیوں کو ملک بدر کردیں جو کویت کے لئے خطرہ سمجھیں جائیںگے۔کویت کی کل آبادی میں دو تہائی غیر ملکیوں کی ہے جن میںزیادہ تعداد ایشیائی افراد کی ہے ۔