مٹھی میں غذائی قلت سے 3ماہ کی بچی دم توڑ گئی ، مجموعی تعداد 233ہو گئی

مٹھی میں غذائی قلت سے 3ماہ کی بچی دم توڑ گئی ، مجموعی تعداد 233ہو گئی
مٹھی میں غذائی قلت سے 3ماہ کی بچی دم توڑ گئی ، مجموعی تعداد 233ہو گئی

  

تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک )مٹھی میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی جس کے بعد غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 233تک جا پہنچی ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق مٹھی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران غذائی قلت سے سینکڑو ں بچے جاں بحق ہو چکے ہیں مگرا س کے باوجود حکومت اس اہم مسئلے پر توجہ دینے سے قاصر نظر آتی ہے ۔ آج بھی غذائی قلت کے باعث تین ماہ کی بچی دم تو ڑ گئی ہے جس کے بعد گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 233ہو گئی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس سے قبل بھی سندھ حکومت کی جانب سے دعوے کیے جاتے رہے ہیں مگر ان پر کسی قسم کا عملدرآمد نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

تھرپارکر -اہم خبریں -