کرم ایجنسی : مسافر گاڑی دھماکے سے تباہ
کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے گاڑی تباہ ہو گئی ۔
جیو نیوز کے مطابق سرحدی علاقے غوز گڑی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے گاڑ ی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد مسافر گاڑی میں رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف کی فضاقائم ہے۔

