مخالفین نے تمام تر امیدیں پانامہ کے فیصلے سے وابستہ کر رکھی ہیں : مریم نواز شریف

مخالفین نے تمام تر امیدیں پانامہ کے فیصلے سے وابستہ کر رکھی ہیں : مریم نواز ...
مخالفین نے تمام تر امیدیں پانامہ کے فیصلے سے وابستہ کر رکھی ہیں : مریم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس کے فیصلے سے 18گھنٹے قبل ہی مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئی ہیں انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کئے جن میں مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے تمام تر امیدیں پانامہ کے فیصلے سے وابستہ کر رکھی ہیں۔

سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی تو متبادل کا سوچیں گے: چوہدری نثار
مریم نواز شریف نے پانامہ کیس کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ نگاہیں جمی ہیں، توجہ مرکوز ہے، دل تیار ہیں، کھیل شروع ہوگیا ہے دنیا والو۔ ایک طرف وہ ہیں جن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ، ان کا مستقبل مخدوش ہے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوزاشریف کا بیانیہ تعمیری،ترقی اورخوشحالی کا ہے۔ کبھی اپنے والد یا خاندان کوپریشان اورتشویش میں مبتلا نہیں دیکھا۔ ایسا جب ہوتا ہے جب آپ اللہ پربھروسا کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -