آئی پی ایل : سن رائزرز حیدر آباد نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 15 رنز سے شکست دیدی

آئی پی ایل : سن رائزرز حیدر آباد نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 15 رنز سے شکست دیدی
آئی پی ایل : سن رائزرز حیدر آباد نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 15 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ کے اکیسویں میچ میں سن رائزرز حیدر آباد نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 15 رنز سے شکست دے دی ، بلے باز کین ویلیمسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

”کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو گالیاں دیتا ہوں “، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کڑی تنقید کے بعد وضاحت پیش کر دی

تفصیلات کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب مٰیں دہلی ڈیئر ڈیولز نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ اندازمیں کیا، پہلے بلے باز سیمسن نے 42  رنز کی اننگز کھیلی۔میتھیو 31،بلنگز  13 اور نائر  33 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔بلے باز رشابھ پینٹ بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔سن رائزرز حیدر آباد کی جانب سے محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں سن رائزرز حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  دہلی ڈیئر ڈیولز کو  4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز کا ہدف دیا تھا، بلے باز کین ویکیمسن نے 89 جبکہ شیکھر دھون نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔معروف بلے باز یووراج سنگھ 3 اور وارنر 4 رنز بنانے کے بعدہی پویلیئن لوٹ گئے۔ہنری کے 12 اور ہودا 9 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔دہلی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے چاروں وکٹیں  بولر کرس مورس  نے  حاصل کیں۔

مزید :

T20 World Cup -