آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاو ،پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ:ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفترخارجہ کے مطابق آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاوکے حوالے سے پاکستان اور چین کے دوطرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں دونوں فریقین کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاوسے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ امور کے ڈائریکٹر جنرل کامران اختر نے پاکستانی وفد جبکہ چینی وزارت خارجہ امور میں محکمہ آرمز کنٹرول کے ڈی جی وانگ قون نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔دو طرفہ مشاورت کے دوران عدم پھیلا و،تخفیف اسلحہ اور آرمز کنٹرول سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے،جس سے متعلق دونوں فریقوں کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی گئی۔